Posts

Showing posts from June, 2018

آپ کی مرضی

اسے وہ شروع دن سے ہی پسند کرتا تھا، اس کے خلاف وہ ایک لفظ سننا بھی گوارا نہ کرتا تھا۔ صرف اس ایک کی وجہ سے اس نے کافی دوستوں سے چخ بھی کی تھی۔ مگر اسے ہمیشہ اپنی دوستی کا پاس ہوتا تھا اور اپنے دوستوں سے لڑتا نہیں تھا بلکہ ان کو اس معاملے پر بات کرنے سے منع کرتا تھا، وہ ایکشن کو روکتا اور ری ایکشن خودی رک جاتا۔ وہ بھی اس کی بات مان لیتے تھے کیوں کہ وہ ایک بہت اچھا دوست تھا۔ ہر ضرورت کے وقت وہ اپنے دوستوں کے کام آنے کی پوری کوشش کرتا تھا۔ جہاں تک وہ کر سکتا تھا وہاں تک وہ کر بھی دیتا تھا۔ اب اس کے ایک دوست نے اسے اپنی پسند بتائ اور عارف اپنی دوستی کا بھی پاس نہ رکھ سکا اور اپنے عزیز دوست سے بہت خفگی کے ساتھ بات کی۔ ان دونوں کی پسند ایک ہی تھی۔ دونوں ہی اپنی ہم جماعت سلمٰی کو پسند کرتے تھے، پر اس پسند کو الگ الگ نام دیتے تھے، عارف اسے محبت کہتا اور عزیز اسے محض پسند آںا کہتا۔ مگر عارف تو شروع سیشن سے ہی محبت میں گرفتار تھا اور اس نے پلین کے مطابق اس کا من مائل کرنا بھی شروع کر دیا تھا۔ وہ بھی کچھ کچھ اس کی طرف مائل ہو رہی تھی۔ اب اس کا عزیز دوست عزیز حارج ہوگیا۔ اسے یہ بات بہت بری لگی۔ اب…

ارینج میرج

Image
مومنہ اس سے بہت زیادہ پیار کرتی تھی۔ اب تو انہوں نے پورے دو سال مکمل کر لیۓ تھے اور باقائدہ اس کی بھی سالگرہ منائ  تھی۔ سعادت اور مومنہ کی عادات کافی مشترک تھیں اور اسی وجہ سے وہ ایک دوسرے کو زیادہ بہتری سے سمجھتے تھے۔ ان کے اسی لگاؤ کی وجہ سے یہ نازک سا رشتہ اپنے دو سال مکمل کر چکا تھا۔ وہ ایک دوسرے کے روییوں سے وہ کیا محسوس کرتے ہیں اس کا اندازہ، اور بالکل درست اندازہ لگا لیتے تھے۔ انہوں نے ایک دوسرے سے وعدہ لیا کہ جو بھی ہو جاۓ، زمین پھٹ جاۓ یا آسمان گر جاۓ ایک دوسرے سے کبھی بھی علیحدہ نہیں ہوں گے اور اسی طرح پیار کے ساتھ زندگی گزارے گیں۔ مگر ان کی یہ خوشی صرف دو مہینے اور رہی۔ مومنہ کی عمر گزر ر
ہی تھی اور اس کے ولدین رشتوں کے لیے اپنی تلاش بھی شروع کر دی تھی۔ اس کو یہ بات اپنی چھوٹی بہن، جو صرف دو سال ہی چھوٹی تھی، اس سے معلوم پڑی۔ مومنہ نے حوصلہ کیا اور اسی حوصلے کے ساتھ اپنے والدین کے کمرے میں چلی گئ۔ اس کا والد آرام دہ کرسی پر بیٹھا اخبار پڑھ رہا تھا اور ماں ڈائری میں کچھ نوٹ کر رہی تھی۔ مومنہ نے پوچھا، "امی جی زینب بتا رہی تھی کہ آپ میرے لیۓ رشتہ دیکھ رہے ہیں، کیا یہ سچ…