Posts

Showing posts from November, 2018

گستاخِ مذہب

Image
وہ ٹی-وی کے سامنے بیٹھا دماغی ہیجان میں مبتلا تھا۔ جو بھی کچھ ٹی۔ وی پر دیکھتا تھا، اسے دیکھ کر اندر ہی اندر کڑھ رہا تھا۔       چار دنوں سے اس کا یہ ہی طرز تھا۔ صبح اٹھتا ، کھانا کھا کر ٹی۔وی کےآگے بیٹھ جاتا اور مغز دردی کرتا رہتا۔             مسلم پور میں ایک عیسائی عورت نے مسلمانوں کے مذہب کی شان میں گستاخ الفاظ کہے۔ مولویوں نے اس پر فوری فتویٰ دے دیا کہ اسے جینے کا کوئی حق نہیں۔ مسلمانوں کو اجازت مل گئی اور اپنے مذہب کی شان کو باحال کرنے کے لیے اس غریب گستاخ کے گھر پر حملہ آور ہو گئے۔اس غریب کا غریب میاں مزدور تھا اور بہت اچھا مزدور تھا۔ اس نے اپنے گھر کو کافی مضبوط بنایا تھا۔ جس علاقے میں وہ رہائش پزیر تھا وہاں زلزلے اکثر حاضری دے جایا کرتے تھے۔ اس لیے ان سے بچنے کے لیے اس نے دیواروں کو دگنی مضبوطی دی تھی ۔ لیکن اب جب مسلمانوں نے دہاوا بول دیا  تو اسی مضبوط گھر نے  اس طوفان کو روکے رکھا۔ مسلمانوں کا تقویٰ بھی اتنا ہی مضبوط تھا اس لیے وہ بھی زور لگاتے گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کا ساتھ اور آس پاس کے لوگوں نے بھی دینا شروع کر دیا۔ وہ لوگ بھی اس زور میں شامل تھے جو کچھ بھی نہیں جانتے …

شادی کی خوشی

Image
گھر والوں نے دونوں کی شادی کروا دی۔ سعید اپنی شادی کو لے کر بہت خوش تھا۔اس نے کافی کچھ سوچ لیا تھا کہ شادی پر کیا کرے گا اور شادی کے بعد کیا کیا کرے گا۔ سعیدہ کو شادی کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں معلوم تھا۔ بس اتنا ہی پتا تھا کہ دو میاں بیوی ساتھ رہتے ہیں اور بیوی کو اپنے میاں کی ہر بات سر خم کر کے ماننی ہوتی ہے۔ میاں جو کچھ کرے بیوی نے اثبات میں سر ہلانا ہے۔ وہ اکثر اپنی والدہ کی چیخیں سنا کرتی تھی پر اس نے کبھی اپنی والدہ سے ا س کی بابت پوچھا نہیں۔ وہ ڈرتی تھی ۔اگر وہ پوچھتی بھی تو کیا پوچھتی کہ ابو  نے ان کو مارا ؟ پر اس چیخ سے ایسا نہیں لگتا تھا کہ امی کرہا رہی ہوں۔ چیخ تو چیخ ہی ہے۔ پر وہ کوئی خاص چیخ تھی جس میں محض ٹیس ہی شامل نہیں تھی کچھ حظ بھی تھا، گویا اس ٹیس سے امی کو خاص کیف حاصل ہو رہا ہو۔ اس کے ذہن میں ایسی اوپر تلے باتیں ہوتی تھیں جن کا اسے جواب معلوم نہیں تھا۔ اور جواب ڈھونڈنے کا بھی اسے کوئی خاص تجسس نہیں تھا۔             سعید اس کے برعکس بڑا ہوشیار تھا۔ اسے سب معلوم تھا کہ اس خاص چیخ میں کیف کیسے آتا ہے۔ پر وہ اس چیخ کے بارے میں اتنا نہیں سوچتا تھا۔ وہ اس عمل کے بارے م…